جدہ:بھارتی شہری کسٹمز کے تمام قواعدوضوابط کا خیال رکھیں : کونسل جنرل

بدھ 22 فروری 2017 07:11

جدہ:بھارتی شہری کسٹمز کے تمام قواعدوضوابط کا خیال رکھیں : کونسل جنرل
جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری2017): بھارتی کونسل جنرل نے اپنے شہریوں کو تلقین کی ہے وہ ہر صورت میں کسٹمز حکام کی طرف سے بنائے گئے قواعدہ و ضوابط پر عمل کریں۔واضح رہے کہ جدہ، ریاض اور دمام ائر پورٹ پر متعدد شہری سونا سمگل کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے ۔

(جاری ہے)

کونسل جنرل محمد نور رحمان شیخ کا کہناتھا کہ ” میری تمام ہندوستانی شہریوں کو نصیحت ہے کہ سعودی عرب آتے اور جاتے ہوئے کسٹمز کے مرتب کردہ قوانین کا خیال رکھیں “۔ جمعہ کے روز ممبئی ائر پورٹ پر عرب ملک سے جانے والے تین مسافروں سے 7.2کلوگرام سونا برآمد ہو اتھا ۔جس کی قیمت 20.14ملین سے زائد بنتی ہے ۔