ریاض: کسی بھی دستاویز کی اٹیسٹیشن کی کوئی رقم وصول نہیں کی جارہی : اسامہ نقیل

بدھ 22 فروری 2017 07:06

ریاض: کسی بھی دستاویز کی اٹیسٹیشن کی کوئی رقم وصول نہیں کی جارہی : اسامہ ..
ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری2017): سعودی وزارت خارجہ کے سفارت کار نے اسامہ نقیل نے ان باتوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ کسی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری سے کسی بھی طرح کے سرٹیفکیٹ یا کاغذات کی کوئی زائد چارجز وصول نہیں کیے جارہے ۔ نہ ہی کسی سے زبردستی وصولی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی اخبارات میں یہ خبر شائع ہو ئی تھی کہ سعودی سرکاری ادارے نے اپنے سائلین کو ٹیلی فون کیے جاتے ہیں کہ ان کا کام ہو جائے گا مگر اس کے لیے کچھ رقم جمع کروانی ہو گی ۔

تاہم سفارتکار نے ان خبروں کو بالکل رد کر دیاہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے چھان بین کر لی ہے اور کسی بھی سرکاری افسر نے کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ وہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ضرور کریں گے جو وزارت خارجہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔