دبئی :متحدہ عر ب امارات میں ٹرکوں کے ذریعے غریب افراد میں مفت کھانے تقسیم کی مہم کا آغاز

بدھ 22 فروری 2017 07:06

دبئی :متحدہ عر ب امارات میں ٹرکوں کے ذریعے غریب افراد میں مفت کھانے ..
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری 2017):متحدہ عر ب امارات ایک اسلامک خطہ ہے ۔یہاں غریبوں کی مدد کے لیے کئی طریقے اپنائے گئے ہیں ۔ جن میں خیراتی اداروں کا قیام ، بیت المال ، مخیر اماراتی شہریوں کی طرف سے خیراتی پروگرام وغیر ہ شامل ہیں ۔متحدہ عرب امارات کی بیت الخیر سوسائیٹی نے ” کھانا سب کے لیے “ کے نام سے مہم کا آغاز کیاہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے ذریعے عام ورکروں سے لے کر تمام بے روزگار افراد کم آمدنی والے غیر ملکی شہریوں کے لیے ٹرکوں میں امارات کے مختلف مقامات روزانہ کی بنیادوں پر کھانا تقسیم کیا جاتاہے ۔

بیت الخیر کے جنرل منیجر اور آپریشنل اینڈ پروسس کے سربراہ الہرمودی کا کہناہے کہ ہمارا مقصد غریب اور کم آمدنی والے افراد کو کھانا فراہم کرناہے ۔ جو کہ اسلامی فریضہ بھی ہے ۔واضح رہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 2017کو ”Giving Year“ کے نام سے منصوب کیا ہے ۔