ریاض:گمشدہ آئی ڈی کارڈ کی رپورٹ نہ کرانے والوں کو جرمانہ بھگتنا پڑے گا: جوازات

بدھ 22 فروری 2017 07:06

ریاض:گمشدہ آئی ڈی کارڈ کی رپورٹ نہ کرانے والوں کو جرمانہ بھگتنا پڑے ..
ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری2017): سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری اپنے آئی ڈی کارڈز ، مقیم کارڈز کی رپورٹ فوری طور پر پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ (جوازات ) میں کریں ،ایسا نہ کرنے والوں کو جرمانہ ہو سکتاہے ۔جرمانہ کی شرح 1000 سعودی ریال سے لیکر 3000سعودی ریال تک ہوسکتی ہے ، جبکہ گمشدہ آئی ڈی کارڈز اور مقیم کارڈ ز کی رپورٹ 24گھنٹوں کے اندر کروانا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جوازات کے ترجمان کا کہناہے کہ غیر ملکی (نان سعودی ) شہری اپنا رہائشی کارڈ (مقیم کارڈ ) کی ہر صورت تجدید کر وا لیں ۔ اپنے مقیم کارڈ کی مدت معیاد ختم ہونے پر بنک فیس ادا کرنے بعد وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ پرتجدید کروائی جا سکتی ہے ۔ایسا نہ کرنے والوں کو 500ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ مقیم کارڈ رہائشی کارڈ کی جدید شکل ہے ۔اور اس کی دو سال کے لیے تجدید کروائی جا سکتی ہے ۔جبکہ آئی ڈی کارڈ پانچ سال کی مدت کے لیے بنایا جاتا ہے ۔سفر کے دوران مقیم کارڈ ساتھ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔