ْغیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کا عمل تیز کیا جائے، ٹرمپ کی انتظامیہ کو ہدایت

بدھ 22 فروری 2017 01:51

ْغیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کا عمل تیز کیا جائے، ٹرمپ ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کا عمل تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

نئی ہدایات کے تحت ایسے تارکین وطن جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیںاور ان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے انہیں امریکی سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا تاہم کم عمر بچے اور نوجوان جنہیں امریکہ غیر قانونی طور پر لایا گیا انہیںامریکہ میں رہنے کی اجازت ہوگی، اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ ہوگا، نئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے 10 ہزار مزید آفیسر کو تعینات کیاجائے گا۔