کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام،، لانڈھی میں مکان کی چھت سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

بدھ 22 فروری 2017 11:01

کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام،، لانڈھی میں مکان کی چھت سے ..
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام، لانڈھی چھ نمبر میں مکان کی چھت سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ا یم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے اسلحہ صندوق میں چھپا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے لانڈھی 6 نمبر میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مکان کی چھت سے اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے اسلحہ صندوق میں چھپا رکھا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 2 سیون ایم ایم پستولیں، ایک ایٹ ایم ایم رائفل، ایک رپیٹر، 5 پستولیں اور مختلف ہتھیاروں کی 554 گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :