مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی،کور کمانڈر ملتان

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں چھٹی قومی مردم شماری کے سلسلے میں آرمی و سول انتظامیہ کا اعلیٰ حکام کا اجلاس،مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ

بدھ 22 فروری 2017 11:01

مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں ..
ملتان / راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں چھٹی قومی مردم شماری کے سلسلے میں آرمی و سول انتظامیہ کے اعلی حکام کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کامکمل جائزہ لیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس کے شرکا نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے مردم شماری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کے تسلسل پر زور دیا ، اجلاس میں ملتان ، ساہیوال ، ڈی جی خان کے اضلاع میں ہونے والی مردم شماری میں ملتان کور کے آفیسرز اور جوان پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ذمہ داری کو نبھائیں گے ۔کور کمانڈر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں ملتا ن کور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :