سپین ،ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پا ئلٹ ہلاک

پیر 6 مئی 2013 15:28

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) سپین میں ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پا ئلٹ مارا گیا۔پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایئر شو کے دوران خوشی کا سماں اس وقت غم میں تبدیل ہو گیا جب ایک طیارے نے کرتب دکھاتے ہوئے ہوا میں غوطہ لگایا اور بے قابو ہو کر ز مین پر آ گرا۔

(جاری ہے)

زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں طیارے کا بد قسمت پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :