بلوچستان کابینہ نے تین اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دیدی ،مردم شماری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات سے آگاہ ہے،ماس ٹرانزٹ منصوبے کی سروے کے لیے چائینز کمپنی کی ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے، سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے ،سروے کی تکمیل کے فوراً بعد منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا

حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کی کابینہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 23:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تین اتھارٹیز کی منظوری دی ہے جبکہ ایک کو اگلے اجلاس کے لیے موخر کردیاگیا ہے ،صوبائی حکومت کی کالعدم تنظیموں کے نقل حمل پر مکمل نظر ہے ،مردم شماری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات سے آگاہ ہے،کمانڈر عبدالرزاق کے لیے صوبائی حکومت نے سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ صوبائی کابینہ اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت منعقدہوا اجلاس میں مختلف فیصلے کیے گئے جن کے تحت کابینہ نے تین اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی جن کے تحت حکومت بلوچستان سرکاری زمینوں پر پارک اور پودے لگائے گی تاکہ کوئٹہ کے خوبصورتی کو بحال کیا جاسکیں،اسی طرح بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے ایک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت تیل وگیس اور دیگر قدرتی وسائل کو بروئے کار لائے جائے گا،انہوں نے کہا کہ گوادر کے حوالے سے قانون سازی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ اسمبلی اجلاس تک ڈرافٹ مشاورت سے تیار کرکے اسمبلی اجلاس میں پیش کرینگے تاکہ اس پر متفقہ طور پر قانون سازی کی جاسکیں ،حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی سروے کے لیے چائینز کمپنی کی ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے اور سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سروے کی تکمیل کے فوراً بعد منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا کابینہ اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت گوادر انٹر نیشنل ائرپورٹ کے لیے 22ارب روپے کی گرانٹ سے اس سال کی آخر تک منصوبہ کو مکمل کیا جائے گا،انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت پر عزم ہے کہ جون کے آخر تک خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کی جائے گی ،ایک او ر سوال کے جواب میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کالعدم تنظیموں کے نقل حمل پر نظر رکھی ہوئی کسی کو بلوچستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،تعلیمی ادارو ں کو سیکورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ والدین مطمئن رہے سکولوں کی سیکورٹی بنانے کے لیے پلان تیار کرلیا گیا ہے ،مردم شماری کے حوالے سے صوبائی حکومت کا واضح موقف ہے کہ غیر ملکیوں کے اندراج نہیں ہونے دینگے چائیے وہ افغانی ،ہزارہ ،ازبک یا بلو چ مہاجر ہوں کسی صورت مردم شماری کا حصہ نہیں ہوگا۔