وزیراعظم محمد نواز شریف کی چارسدہ ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملہ کی شدید مذمت،قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار،ہم ایک ثابت قدم قوم ہیں،ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہماری حکومت دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ جاری رکھے گی،وزیراعظم محمد نواز شریف

منگل 21 فروری 2017 22:32

وزیراعظم محمد نواز شریف کی چارسدہ ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملہ کی شدید مذمت،قیمتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چارسدہ ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ثابت قدم قوم ہیں،ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہماری حکومت دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ جاری رکھے گی اور الله تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو گی۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ الله تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی جس کے نتیجہ میں بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ملک میں اسی جذبہ کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔