ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے سول لائنز ڈویژن کے تمام افسران کی ماہانہ کرائم میٹنگ میں کارکردگی کا جائز ہ لیا

منگل 21 فروری 2017 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات کے تحت ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے سول لائنز ڈویژن کے تمام ڈی ایس پی صاحبان، انچارج انویسٹی گیشن کی ماہانہ کرائم میٹنگ میں ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازہ گیا اور انہیں اپنی کارکردگی مزید کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن کی جانب سے بلائی گئی سول لائنز ڈویژن کی کرائم میٹنگ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہوئی جس میں ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن سید حسنین حیدر کے علاوہ ڈویژن کے تمام ڈی ایس پی صاحبان اور تمام انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈویژن میں سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے انچارج انویسٹی گیشن شالیمار سب انسپکٹر عبدالوہاب کو ماہ جنوری میں خطرناک کریمنل گینگز گرفتار کرنے اور ان سے لاکھوں روپے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے سمیت اپنے تھانے کے 29مقدمات چالان کرنے پرانہیںCC-III سرٹیفکیٹ اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

اسی طرحAکیٹگری کے اشتہاریوںکو گرفتار کرنے اور مقدمات کو چالان کرنے پر انچارج انویسٹی گیشن گڑھی شاہو سب انسپکٹر محمد سلیمان کو CC-IIIاور 3ہزار روپے جبکہ انویسٹی گیشن گجر پورہ کے سب انسپکٹر لیاقت علی، انویسٹی گیشن مغلپورہ کے سب انسپکٹر محمد اکمل کو CC-III سرٹیفکیٹ سمیت 2-2ہزار روپے اور انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کے ASIمحمد انور کوCC-IIIاور ایک ہزار روپے انعام دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔