قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سیّد خورشید احمد شاہ کا چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 21 فروری 2017 22:08

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سیّد خورشید احمد شاہ کا چارسدہ میں دہشت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سیّد خورشید احمد شاہ نے چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی ہمارے خلاف بدترین سازش ہے اور اس کا قلع قمع حکومت کی فوری اور اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر انہیں گہری تشویش ہے۔ انہوں نے زخمیوں سے بھی دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔