پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ناقص معیار پر دکانداروں کوجرمانے

منگل 21 فروری 2017 22:07

ملتان ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی ملتان کی ٹیم نے بستی احمد پور نزد شیر محمد چوک مظفر آباد میں واقع لوکل اچار یونٹ کو کیمیکل ڈرمز کے استعمال ،گندے برتن ،گندی مشینری ،پروسیسنگ ایریا میں فنگس کی موجودگی ،گندے اور بدبو دار ماحول کی وجہ سے سربمہر کر دیا گیااور ان سے تین مختلف چیزوں کے نمونے لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹر ی بھجوادیاگیا۔

چوک نواں شہر پر واقع بابا آئس کریم کو 20000روپے،گلشن مارکیٹ میں واقع سردار ملک شاپ ،چاہ جمعہ والا ایک مینار والی مسجد کے قریب واقع لوکل سوہن حلوہ یونٹ کو پانچ ،پانچ ہزار روپے اور مین ممتازآباد مارکیٹ میں واقع فریشکو سوئیٹس اینڈ بیکرزکو 16000روپے پروڈکشن ایریا میں مکھیوں کی موجودگی ،زائدالمعیاد والی اشیاء کا استعمال،خوراک زمین پر رکھنے ،گندے فریزر ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال ،کچرادان کے کھلے ہونے اور گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

مین بوسن روڈ پر واقع داتا فوڈز ،کیفے النواز،ریواڑی سموسہ کارنر،مبارک آئس کریم اور نون چوک ایس -بلاک پر واقع خالد کریانہ سٹور،شمس کلچہ ہائوس ،جٹ ملک شاپ،فیضان شاپ کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :