نجی تعلیمی اداروں کو نکیل ڈالنے کیلئے جمع ؑ تفریق کے ماہر پاکستان آڈٹ کے اکائونٹس گروپ کے گریڈ 20کے افسر حسنات قریشی کو پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کا چیئر مین تعینات کر دیا گیا

منگل 21 فروری 2017 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) نجی تعلیمی اداروں کو نکیل ڈالنے کیلئے جمع ؑ تفریق کے ماہر پاکستان آڈٹ کے اکائونٹس گروپ کے گریڈ 20کے افسر حسنات قریشی کو پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کا چیئر مین تعینات کر دیا گیا ہے ۔قبل ازیں اتھارٹی کی چیئر مین کی سیٹ پر تعینات مصدق ملک خان کی تبدیلی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ماہرین تعلیم نجی تعلیمی سیکٹر جو کہ سرکاری سرپرستی کے بغیر وطن عزیز میں شرح خواندگی میں اضافے کے خواب کو پوارا کرنے میں ازل سے کردار ادا کرتا ہے سے مختلف مدعات میں فنڈز(ریونیو) کی وصولیوں کیلئے جمع تفریق کے ماہر پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 20کے افسر کی بطور چیئر مین پیرا تعیناتی کو شرح خواندگی میں اضافے کے نجی سیکٹر کے کردار کو محدود کرنے سے تشبہیہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین تعلیم کے مطابق حکومت نجی سیکٹر پر نئے ٹیکسز اور رجسٹریشن کی فیسز میں اضافہ کر کے نجی سکول مالکان کو طلباء و طالبات سیب بھاری فیسیں لینے پر مجبور کر رہے ہیں ۔تا کہ والدین کارجحان بھاری فیسوں سے بھر کر سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف راغب ہو سکے ۔جسے بعد ازاں سرکاری مشینری اپنی کامیابی قرار دے کر حکام بالا سے داد تحسین پانے کے خواہاں ہیں ۔

واضح رہے حکومت کی طرف سے پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیٹری اتھارٹی کی فعالی اور نجی تعلیمی سیکٹر کی سرپرستی کے معاملے میں عدم دلچسپی کا اندازہ 3500سے زائد وفاقی نجی تعلیمی اداروں کی کنٹرولنگ باڈی کی ایک نجی گھر میں دفتر کی فراہمی سے بخوبی لگایاجا سکتا ہے ۔جہاں اس سے قبل انڈر میٹرک سیاستدان بھی نجی تعلیمی اداروں کو کنٹرول کرتے دیکھے گئے ہیں ۔وہاں اب موجودہ وفاقی حکومت کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستاں آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے جمع تفریق کے ماہر اور شعبہ تعلیم سے نابلد گریڈ 20کے افسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔۔۔۔قاضی ذیاد

متعلقہ عنوان :