وزیر اعلی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ،صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائز ہ لیاگیا

دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت، شہید ہونے والے پولیس افسروں، جوانوں اور دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی دھماکوں میں شہید ہونے والے پولیس افسروں، جوانوں اور دیگر افراد کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہی:شہباز شریف عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے - دشمن وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے، اتحاد کی قوت سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے اینٹی گریٹڈکمانڈکنٹرول اینڈ کمیونیکیشن میں تعینات عملے کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ ،عملے کا انتخاب سوفیصد میرٹ پر کیا جائی:وزیر اعلی

منگل 21 فروری 2017 22:01

وزیر اعلی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کل یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا-اجلاس میں بعض شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور شہید ہونے والے پولیس افسروں، جوانوں اور دیگر افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی- اجلاس میں دھماکوں میں شہید ہونے والے پولیس افسروں، جوانوں اور دیگر افراد کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیااورشہداء کے لواحقین سے ہمدردی واظہار تعزیت کیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور پوری قوم شہید ہونے والے پولیس افسروں ، جوانوں اور دیگر افراد کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ہی-انہوں نے کہا کہ میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لواحقین کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ہے اوربلا شبہ شہداء کے لواحقین کا حوصلہ اور جذبہ قابل تعریف ہی- انہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے - دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے - انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح ہو نہیں سکتی - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے -دشمن وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے -انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قوت سے امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے اور شہداء کے قیمتی خون کا بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے - انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے اورانشاء اللہ دہشت گردی کی جنگ میں جیت پاکستان کے عوام کی ہو گی-وزیر اعلی نے کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے -اجلاس میں اینٹی گریٹڈکمانڈکنٹرول اینڈ کمیونیکیشن میں تعینات عملے کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا گیااور وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بیرون ملک تربیت کے لئے جانے والے عملے کا انتخاب سوفیصد میرٹ پر کیا جائی- اجلاس کے دوران صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،کرنل (ر) سردار محمد ایوب، جہانگیر خانزادہ،مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ ، قانون نافذ کرنے والے سول اداروںکے اعلی حکام اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :