وزیراعلیٰ کا لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس

میرٹ کے برعکس تمام بھرتیاں فی الفور منسوخ کرنے ،قواعد و ضوابط کے برعکس خریداری کے عمل کو بھی فوری طورپر روکنے کا حکم فرائض کی انجام دہی میں غفلت بھرتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہورنالج پارک کمپنی پر سخت برہمی کا اظہار وسائل قوم کی امانت ہیں جو ان میں خیانت کریگااسے قانون کے مطابق سزا ملے گی:شہبازشریف لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی گئی

منگل 21 فروری 2017 21:58

وزیراعلیٰ کا لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں4 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا،جس میںلاہور نالج پارک کمپنی کے مختلف امورکا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کی ۔

وزیراعلیٰ نے لاہور نالج پارک کمپنی میں بھرتیوں اورخریداری کے عمل میں بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میرٹ کے برعکس تمام بھرتیاں فی الفور منسوخ کرنے اورقواعد و ضوابط کے برعکس خریداری کے عمل کو بھی فوری طورپر روکنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے خلاف ضابطہ بھرتی ہونیوالے افراد کو ملازمت سے فوری طورپرنکالنے کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت بھرتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہورنالج پارک کمپنی پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر جگہ میرٹ اورشفافیت کو فروغ دیا ہے اورمیں نے آج تک میرٹ اورشفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،اس لئے سرکاری افسران کو میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنے دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں جو ان میں خیانت کرے گااسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

سرکاری افسران قواعد و ضوابط کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہا کہ 7روز کے اندر لاہورنالج پارک کمپنی میں ہونیوالی بے ضابطگیوںکے حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کی جائے اورغفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔سرکاری کمپنیوں کے امورکا متعلقہ محکمے خود جائزہ لیں ۔میرٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔انہوںنے کہا کہ اگر آئندہ میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ محکمے کے سیکرٹریز اور کمپنیوں کے بورڈ ممبران ذمہ دار ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو چلانے کیلئے بہترین افراد پر مشتمل بورڈز تشکیل دیئے ہیں ،اب ان بورڈز کی ذمہ داری ہے کہ معاملات کو شفاف طریقے سے چلایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے شفافیت اورمیرٹ کے جو اعلی معیار سیٹ کیے ہیںاس کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس میں شفافیت اوراعلی معیار کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

ہماری شفافیت کی پالیسی پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا ۔میںبہترین ہیومن ریسورس کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں لیکن یہ چناؤ بھی میرٹ پر ہونا چاہیے۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد،سید رضاعلی گیلانی،بیگم ذکیہ شاہنواز ،چیف سیکرٹری،چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ،چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میںشرکت کی

متعلقہ عنوان :