وزیراعلیٰ پنجاب کی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت، قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہار افسوس

زخمیو ںکی جلد صحت یابی کی دعا، قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم اور متحد ہے :شہبازشریف

منگل 21 فروری 2017 21:58

وزیراعلیٰ پنجاب کی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت، قیمتی انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیںاورقوم ملک سے دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم اور متحد ہے ۔انہوںنے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزورنہیںکیا جاسکتا

متعلقہ عنوان :