چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ تھانہ تنگی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا

مقدمے میں دہشت گردی ‘ قتل‘ اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں

منگل 21 فروری 2017 21:58

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ تھانہ تنگی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا‘ مقدمے میں دہشت گردی ‘ قتل‘ اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تنگی کی مدعیت میں تھانہ تنگی میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی قتل‘ اقدام قتل اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ (عابد شاہ)