پشاورپولیس نے بد نام زمانہ منظم رہزن اور پولیس پر حملوں میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

منگل 21 فروری 2017 21:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پشاورپولیس نے بد نام زمانہ منظم راہزن،ڈکیت، سنیچرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو اطلاع ملی کہ پشاور موٹر وے بائی پاس پر ایک منظم گروہ کسی واردات کی غرض سے موجود ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی‘ ایس پی رورل فرقان بلال کی قیادت میں ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام خالد ،ایس ایچ او تھانہ دائودزئی حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نہایت حکمت عملی سے 4 رکنی راہزن اورڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز،ایک کلاشنکوف نما پستول بر آمد کر لیا ۔

ابتدائی انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے 15/20 وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کے مختلف تھانہ جات فقیر آباد ، چمکنی،پہاڑی پورہ،ہشتنگری، خزانہ ،دائودئی وغیرہ میں وارداتیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :