ریلوے میں متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

منگل 21 فروری 2017 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) وزارت ریلوے میں متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور وقاراحمد شاہد کو تبدیل کر کے چیف کمرشل منیجر پسنجرتعینات کردیا گیا جبکہ وہ خالد خورشید کنورکے نیشنل مینجمنٹ کورس مکمل کرنے تک چیف ٹرانسپورٹیشن منیجر ڈرائی پورٹ کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کو تبدیل کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور، چیف ٹرانسپورٹیشن منیجر ڈرائی پورٹ ہیڈ کوارٹرعامر علی بلوچ کو ٹرانسفر کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ محمد حنیف گل کو ٹرانسفر کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ای لوکوزراحت مرز اکو تبدیل کر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک llعلی محمدآفریدی کو تبدیل کر کے چیف انجینئر سروے ،کنسٹرکشنز جبکہ ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر سی ڈی ایل ورکشاپ راولپنڈی صاحبزادہ امتیاز احمدکو قائم مقام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :