پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، پیکو روڈ کو ٹ لکھپت میں مصنوعی فلیور بنانے والی فیکٹری سیل

بغیر لائسنس کام کرنے والی فیکڑی سی15من زائد المیعاد اجزاء برآمد، تیاراشیاء پرتاریخ تنسیخ بھی درج نہیں تھی، رافیعہ حیدر فتح گڑھ میں واقع مرچی فوڈز ساسز میں سٹارچ کی ملاوٹ پر سیل، 600کلو ملاوٹ شدہ تیار مال برآمد شیخ فوڈ زنمکو فیکٹری کو 22،فیروز پور روڈ پر گلیکسی شادی ہال، وحدت روڈ پر الوارث فریش فوڈز کو 10، 10ہزار جرمانے

منگل 21 فروری 2017 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں کیمختلف شہروں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں لاہور کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت پیکو روڈ پرملٹی کیم کارپوریشن کواشیاء خوردونوش کو کیمیکل والے ڈرموں میں سٹورکرنے، تیار شدہ اشیاء پر تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے،اشیاء خوردونوش اور کیمیکلز ایک ہی جگہ پر رکھنے، فوڈ لائسنس نہ ہونے،سٹور میں چوہوں کی آمدورفت اور خام مال کویوریاکھادکے تھیلوں میںسٹور کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا ۔

کوٹ لکھپت میں ہی واقع شیخ فوڈز پراڈکٹس (نمکو فیکٹری)کو سٹوریج کے نامناسب انتظامات ،احاطے میں فالتو سامان کی موجودگی،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،پروڈکشن ایریامیں سگریٹ نوشی اورحشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بناپر 22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

فتح گڑھ میں واقع مرچی فوڈز کو موقع پرچلی گارلک ساس اور سپائسی ساس کی ٹیسٹنگ کے دوران سٹارچ کی ملاوٹ ثابت ہونے، سٹارچ کے بیگ موجود ہونے، خام مال کی Traceabilityموجود نہ ہونے ،تیار شدہ اشیاء کی ٹیسٹنگ کے لیے کو ئی انتظام موجود نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی کی وجہ سے سربمہر کر دیا اور تقریبا 600کلو ملاوٹ شدہ اشیاء کے تھیلے قبضے میں لے لیے۔

کالا خطائی روڈ پر واقع سکس سن فوڈز( Six Son Foods)کو خام مال کی نامناسب سٹوریج،تیار شدہ اشیاء کو براہ راست زمین پر رکھنے، کلر کی Traceabilityنہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر 7ہزار روپے ،بادامی باغ میں اللہ نبی وارث بیکری کو4ہزار روپے جرمانہ،شاہدرہ میں المدینہ ہوٹل،مدینہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

فیروز پورروڈ پر گلیکسی شادی ہال کو زائدالمعیاد چاٹ مصالحہ استعمال کرنے پر 10ہزارروپے ، فیروز پور روڈ پر اریبین ڈیلائٹس کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور اشیاء پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کے ٹیگ موجود نہ ہونے پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے وحدت روڈ پر واقع الوارث فوڈ پوائنٹ کوزائدالمعیاد تیل استعمال کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ، وحدت روڈ پر ماشاء اللہ ملک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ کو7500روپے جرمانہ عائد کیا۔

بابا فرید پان شاپ، چوہدری سٹور،سرگودھا ہوٹل،اورملک جوس کارنر،بند روڈ پر مہر اختر پان شاپ، حاجی مبشر سٹور، سدرہ شریف پان شاپ،فریاد سموسے والا، صوفی سٹور،لعل بادشاہ ٹی سٹال اور سخی لجپال پان شاپ کو نوٹس جبکہ شاہین آباد میں شوکت ملک شاپ سے تقریبا 45لٹر ملاوٹ زدہ دودھ موقع پر ضائع کرتے ہوئے بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے احکامات جاری کیے۔

تاج باغ میں واقع سفیان ملک شاپ کو ٹوٹے کائونٹر، واشنگ ایریا گندہ ہونے اور پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی کی وجہ سی3500روپے جرمانہ کیا ۔بائو پان شاپ، محمدی مرغ چنے، محمدی نان شا پ اور بسم اللہ جبلی پان شاپ بہتری کے لیے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔۔ ممتاز بختاور ہسپتال کینٹین کو ایک دن کے لییProhibition Notice، ڈاکٹر ہسپتال میں ایٹریئم کافی شاپ اورایٹریئم کیفے ٹیریاکو بہتری کے لیے احکامات جاری کے۔

وحدت روڈ پر چالوپا میکسیکن کیفے ، دانیال پولٹری سیل سنٹر، مہر بشیر برادرز پولٹری سنٹر اور عبداللہ چکن شاپ ، گھرکی روڈ پر میاں جی پان شاپ، مہر پان شاپ ، حیدر پان شاپ ، وسیم پان شاپ، بسم اللہ پان شاپ، راحت ہوٹل،شاہد پان شاپ،یادگار دہی بھلے،ریا بوٹلر،محمود فارمیسی اینڈ جنرل سٹور،بابا فرید سوپر سٹور، عمیر ٹریڈرز اور جلو پارک کیفے ٹیریا کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :