حکمرانوں کی گڈگورننس کے دعوے فریب ہیں لائف سیونگ ڈرگز میں ملاوٹ کے انکشاف نے حکومتی دعوئوں کا پول کھول دیا ہے، میاں منظور احمد وٹو

منگل 21 فروری 2017 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے جان بچانے والی ادویات میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی گڈگورننس کے دعوے فریب ہیں لائف سیونگ ڈرگز میں ملاوٹ کے انکشاف نے حکومتی دعوئوں کا پول کھول دیا ہے۔

حکمرانوں کے پاس اس ملاوٹ کو روکنے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام الناس سمجھتے ہیں کہ اس گناہ عظیم میں حکومت شامل ہے کیونکہ معیاری ادویات کو مہیا کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ان ادویات بارے برطانوی اداے کی رپورٹس کو دبانا محکمہ صحت کا مجرمانہ فعل ہے اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جانا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے گڈگورننس اور نمبر ایک صوبہ ہونے کے دعوے کدھر جاتے ہیںجب غریب آدمی خون پسینے کی کمائی خرچ کر کے دوائی خریدتا ہے تو وہ جعلی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو جاتا ہے اور سسکتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت لوگوں کے دلوں پر کیا گزرتی ہے اور حکومت کے گڈگورننس کے دعوئوں بارے عوام کیا سوچتے ہیں اس کا انداز ہمارے حکمرانوںکوہو جانا چاہیے۔