وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیاریات دینے کی سمری منظور کر لی

muhammad ali محمد علی منگل 21 فروری 2017 21:14

وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیاریات دینے کی سمری منظور ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیاریات دینے کی سمری منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کی سمری منظوری کیلئے بھجوائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے سمری کی منظوری دے دی جس کے بعد پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیوں کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ رینجرز کو گرفتاریاں کرنے، ملزمان کو حراست میں رکھنے اور تفتیش کرنے کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :