چیف آف آرمی سٹاف کا لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ،آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر کشیدگی دہشت گردی کیخلاف ہماری کوششوںکے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش ہے ،بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دیا جائے ،جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کی کوششوں کا ثبوت ہے ،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا پاک فوج پاکستانی اور آزاد کشمیر کے عوام کا بھارتی جارحیت سے تحفظ کریگی ،حق خود ارادیت کیلئے کوشاں مقبوضہ کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی جاری رکھیں گے، آرمی چیف

منگل 21 فروری 2017 21:17

چیف آف آرمی سٹاف کا لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر کشیدگی دہشت گردی کیخلاف ہماری کوششوںکے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش ہے ،کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کی کوششوں کا ثبوت ہے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہیں جی او سی کی جانب سے آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوج کی پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی دہشتگردی کیخلاف ہماری کوششوں کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان اور خطے میں دہشتگردی کی حمایت سے بھی باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کی کوششوں کا ثبوت ہے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستانی اور آزاد کشمیر کے عوام کا بھارتی جارحیت سے تحفظ کرے گی جبکہ حق خود ارادیت کیلئے کوشاں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اس سے پہلے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر استقبال کیا۔