تنگی،چارسدہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، چوہدری ناصر محمود

دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کیے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں ، چیئرمین آل پاکستان عام آدمی پارٹی

منگل 21 فروری 2017 21:13

تنگی،چارسدہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، چوہدری ناصر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) چیئرمین آل پاکستان عام آدمی پارٹی چوہدری ناصر محمودنے تنگی، چارسدہ کچہری پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کیے بغیر ملک میں امن ممکن نہیں ۔

چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ ہم لوگ جنگ کی حالت میںہیں ہمیں بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروایئوں سے پاکستانی عوام کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اندرون ملک آپریشن کیا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :