جماعة الدعوة کا احتجاجی مظاہر ہ،پر بھارتی و امریکہ کے جھنڈے نذر آتش

منگل 21 فروری 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) جماعة الدعوة کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع کی جانب سے حافظ سعید کے خلاف دئے گئے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ، نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، انجمن تاجران کے رہنما کاشف چوہدری ، عالمی تحریک انجمن پنجتن پاک کت رہنما ڈاکٹر عظمت اللہ سلطان قادری، تحریک انصاف اسلام آباد کے جوائنٹ سیکرٹری عمران خان ، یاسر بٹ و دیگر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے --’’مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ، حافظ سعید سے رشتہ کیا لا لہ الا اللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان ، حافظ سعید کی نظر بندی نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے ۔شرکاء نے ہاتھوں پر مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر بھارتی و امریکہ جھنڈے نذر آتش کیے گئے انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان پر پوری قوم کی طرح میں بھی پریشان ہوا یہ بیان توہین عوام ہے حافظ سعید کشمیر کاز کی پہچان ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں دنیا ہماری نہیں ہو سکتی اس لیے اپنی قوم کے لیے سچ بولیں فظ کے خلاف بیان دے کر ہم دشمن کو خوش کر رپے ہیں حافظ سعید صرف کشمیر کی نہیں بلکہ بلوچستان کی بھی بات کرتا ہے سندھ کے پانیوں کی بات کرتا ہے اجمل بلوچ نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں ان کشمیریوں کو جو سات لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیںوزیراعظم حکم دیں کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں حکمرانوں نے انڈیا و امریکہ کے سامنے مدافعانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔

موجود ہ حکومت کسی بھی مسئلہ پر کھل کر بولنے کو تیار نہیں۔ایسے بزدل حکمرانوں سے قوم کو جلد جان چھڑانی چاہئے انجمن تاجران کے رہنما کاشف چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں پہلے امریکی صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے محب وطن حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا خواجہ آصف نے ایک قدم بڑھ کر مودی کی زبان استعمال کرتے ہوئے بیان دیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسمبلی میں آکر قوم سے معافی مانگے اورحکومت ان کی نظر بندی ختم کی جائے فوج بھی سلامتی کی ذمہ دار ہے اس لیے اس پر کارروائی کی جائے عدالتیں حافظ سعید کے حق میں فیصلہ دے چکی ہیںلاکھوں تاجر حافظ سعید کے سا تھ کھڑے ہیں عالمی تحریک انجمن پنجتن پاک کے رہنما ڈاکٹر عظمت اللہ سلطان قادری نے کہا کہ ضرب عضب راحیل شریف نے شروع کیا،کیا وزیر داخلہ کو نہیں پتا کون ملک کی سلامتی کے کام کر رہا ہے جو شخص پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے اس کو نظر بند کرنا افسوسناک ہے خواجہ آصف کو میں وزیر نہیں مانتا، کیا میاں صاحب نے اس لیے وزیر بنایا کہ وہ دشمنوں کی زبان بولیں ، ایسے وزیر نواز شریف کے لیے خطرناک ہیں میاں صاحب ان سے جان چھڑائیںاگر ملک کا خیال نہ کیا گیا تو نہ وزارتیں رہیں گی انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ کی کوششیں قابل تحسین ہے حافظ سعید انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں انبیا کی سنت کو زندہ کر رہے ہیں وہ سماجی شخصیت ہیں چوہدری نثار بخوبی جانتے ہیں کہ کون اس ملک کے لیے کام کررہا ہے اور کون خلاف کام کر رہا ہے حافظ سعید کی نظربندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایسے وزرا کو فارغ کیا جائے جو ملک کو بدنام کررہے ہیں عظمت اللہ نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے کشمیر ہمارا ہے پاکستان کی شہ رگ ہے اگر میاں صاحب نے ایسا نہ کیا تو آئندہ انتخابات میں قوم کا فیصلہ بدل جائے گا اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف اسلام آبادعمران خان نے کہا کہ امریکہ بھارت کے کہنے پر حافظ سعید کو نظر بند کیا جس نے 2005 کے زلزلہ میں سب سے ذیادہ کام کیا ایک ایسی تنظیم کے سربراہ جس کے کارکنان ہر آفت کے موقع پر پہنچ کر انسانیت کی فلاح کا کام کرتے ہیں حافظ سعید نے کبھی فرقہ واریت کی بات نہیں کی حکومت کے اس فعل پر ہر پاکستانی نادم ہے ایک ایسے شخص کو وزیر دفاع کہتے ہوئے شرم آتی ہے جو پاکستانی قوم کا دفاع نہ کر سکے موددی کشمیریوں کا قتل عام کروا رہا ہے اور یہ حکمران بھارت سے دوستیاں کر رہے ہیں۔

حکمرانوں کی ملک دشمن،اسلام دشمن،کشمیر دشمن پالیسیاں سامنے آ چکی ہیں۔مودی کے ساتھ نواز شریف نے جو مک مکا کیا وہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید قوم کے ہیرو ہیں انہیں رہا کرنا چاہئے