وزیراعظم سی ڈی اے کیئرز1122 کا دائرہ کار پورے اسلام آباد میں پھیلانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ، ان کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی سی ڈی اے ایمبولینس سروس کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا جائزہ اجلاس سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سی ڈی اے کیئرز1122 کا دائرہ کار پورے اسلام آباد میں پھیلانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی سی ڈی اے ایمبولینس سروس کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں تاکہ پورے شہر کے لوگ اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے قیام کے بعد سہولیات کی عد م دستیابی کے باعث اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں پایا جانے والا فرق بتدریج ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے 1122 کو مزید اپ گریڈ اور بہتر بنانے کے لیے مزید مشینری اور افرادی قوت مہیا کی جائے گی تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کااظہار سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منگل کے روز منعقد ہ جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) اور سی ڈی اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں Cares-1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی سروس Cares-1122 کو گذشتہ ہفتہ میں مختلف قسم کی96 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

جس کے نتیجے میں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر سی ڈی اے کیئرز کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دکی فراہمی کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کیئرز 1122 پورے شہر میں عزم اورجذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت میں مصروف ِ عمل ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کیئرز1122 کسی بھی حادثے کی اطلاع پر بغیر وقت ضائع کیے شہریوں کی خدمت کے لیے پہنچتی ہے ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران ایمرجنسی اور حادثات کے متعلق 96 کالز موصول ہوئیں جن پر فوری عمل کر تے ہوئے سی ڈی اے کیئرز 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کی مدد کی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے متعلق کالز موصول ہوئیں جن کی تعداد 42 ہے ۔

یہ کالز اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول بلیو ایریاء، زیرو پوائنٹ ، شکر پڑیاں ، کشمیر ہائی وے ، لیک ویو پارک، I-8/2 ، پولیس کالج سہالہ ، ضیاء مسجد ، بھارہ کہو، ڈھوکری چوک، پشاور موڑ، پولی کلینک کے سامنے ، نسٹ یونیورسٹی روڈ، برما پُل ، فیصل چوک، فیض آباد پل، سبزی منڈی ،F-10/F-11 روڈ، فقیر ایپی روڈ ، سعودی پاک ٹاور کے عقبی روڈ، G-10 کی مین روڈ اور سیکٹر I-8 سے موصول ہوئیں۔

ان حادثات میں زیادہ زخمی ہونے والے 42 افراد کو پولی کلینک ، PIMS ، نیول ہسپتال ، شفاء انٹرنیشنل ، راولپنڈی جنرل ہسپتال اور پی اے ایف ہسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 09 معمولی زخمی افراد کو فوری ابتدائی طبی امداددے دی گئی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 16 مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افراد سے متعلق بھی موصول ہوئیں۔

یہ کالز پاکستان مانو منٹ ، G-9کراچی کمپنی، آئی ایم سی بی G-10/3 اور دیگر علاقوں سے موصول ہوئیں۔ ان واقعات میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کے زخم معمولی نوعیت کے تھے جن کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے دی گئی جبکہ باقیماندہ زخمیوں کو سی ڈی اے ہسپتال، PIMS اور پولی کلینک میں منتقل کر دیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 22 کالز مختلف واقعات میں بے ہوش ہونے والوں کے متعلق بھی موصول ہوئیں۔

یہ کالز غوری ٹائون فیزIII- ، ایمبیسی لاج ہوٹل ، H-13 ، F-10/3 ،IMCB I-10/1 ، کراچی کمپنی ، گولڑہ دربار کے قریب دکان، مارگلہ فیزII- ، سیکٹر I-10/2 ، G-6/3 ، پی ڈبلیو ڈی ایکسپریس وے، سچل سرمست روڈ اور راول ٹائون سمیت دیگر علاقوں سے موصول ہوئیں۔ ان واقعات میں بے ہوش ہونے والے افراد کو PIMS ، KRL ہسپتال، نیول ہسپتال ، معروف انٹرنیشنل ہسپتال، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے دل سمیت دیگر تکلیف سے متعلق 13 کالیں بھی موصول ہوئیں جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران سی ڈی اے کیئر ز1122 نے 13 مختلف مقامات مختلف اداروں کی درخواست پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے سی ڈی اے کیئرز 1122 کا عملہ خصوصی طور پر تعینات کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :