تنگی خودکش حملہ ، الخدمت فائونڈیشن کے 50 سے زائد رضاکاروں اور 5 ایمبولینسوں کا امداد ی کاموں میں حصہ

منگل 21 فروری 2017 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) تحصیل کورٹ تنگی کے گیٹ پر خودکش حملہ آوروں کے حملے کی اطلاع پر الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص کی ہدایت پر الخدمت فائونڈیشن ضلع چارسدہ اور پشاور کے 50 سے زائد رضاکاروں نے 5 ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے جائے حادثہ اور تحصیل تنگی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ اور گورنمنٹ لیڈی ریڈینگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کو منتقل کرنے اور میتوں کو ہسپتالوں اور پھر آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں بھر پورحصہ لیا۔

(جاری ہے)

الخدمت کے 20 رضاکاروں نے جائے حادثہ اور تحصیل ہسپتال تنگی ،15 رضاکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ اور25 رضاکاروں نے گورنمنٹ لیڈی ریڈینگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں اور جان بحق افراد کی منتقلی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ الخدمت کے رضاکاروں نے زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کے علاوہ جان بحق افراد کو تابوت فراہم کرکے الخدمت ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی علاقوں تک پہنچایا ۔

متعلقہ عنوان :