طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پھنس جانے والے نئی نویلی دُلہن کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی، اہلخانہ میں خوشی کی لہر

منگل 21 فروری 2017 20:48

طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پھنس ..
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پھنس گئی نئی نویلی دُلہن کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے افغانستان لے جانے والی بارات میں دلہن بھی پھنس گئی جس کے رشتہ دار وں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی دُلہن کو بارڈر کی بند ہونے سے لنڈی کوتل گاگرہ میں گزشتہ چار دنوں سے مہمان ہوگئے تھے اور بعد میں پاکستان سیکورٹی فورسز حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان جانے کی اجازت دے دی جس پروہ افغانستان روانہ ہوگئی ،دلہن اور ان کے رشتہ داروں کو اجازت ملنے کے بعد ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاکستانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا

متعلقہ عنوان :