چیچہ وطنی، منڈی مویشیاں سے نوسر بازوں کا گروہ پکڑ ا گیا

منگل 21 فروری 2017 19:53

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) منڈی مویشیاں سے نوسر بازوں کا گروہ پکڑ ا گیا۔ کیٹل مینجمنٹ اتھارٹی نے پولیس تھانہ صدر کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیچہ وطنی منڈی مویشیاں میں نوسر بازوں کا ایک گروہ عرصہ سے وارداتوں میں ملوث تھا جسے آپریشن مینجر کیٹل مینجمنٹ اتھارٹی عابد محمود نے انور مسیح کی شکایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ پکڑ لیااور ملزمان عبدالغفور اور طالب وغیرہ5افراد کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔یاد رہے کہ ماڈل منڈی کی تعمیر کی وجہ سے منڈی مویشیاں اوکانوالہ روڈ نزد 43/12-Lلگتی ہے۔