چونیاں ، مٹی نکالتے ہوئے مغلیہ دور کی مسجد نکل آئی ،دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا

منگل 21 فروری 2017 19:53

شیر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) مٹی نکالتے ہوئے مغلیہ دور کی مسجد نکل آئی دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا رپورٹ کیمطابق چونیاں چوک کمال سٹی کے قریب مٹی کے قدرتی ٹیلے موجود ہیں جہاں سے شہری حسب ضرورت مٹی کھود کر لے جاتے ہیں گزشتہ روزمحمد قاسم رمضان وغیری مٹی کھود رہے تھے کہ انکی کدال سخت چیز سے ٹکرائی دھیان سے مٹی ہٹا کر دیکھا تو وہ مغلیہ دور کی شاہانہ مسجد کا مینار اور فرنٹ والا حصہ تھا یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جسے دیکھنے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چشم دید گواہان چھینہ کے فوجی محمد امین ،عبدالغفور انجنئیر ،محمد عباس چھینہ ودیگر نے بتایا کہ موہن جودڑو ،اور ہڑپہ کے بعد آثار قدیمہ لے تحت مقدس نایاب قدیمی ورثہ برآمد ہوا ہے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس جگہ اور مسجد کو صاف کر کے معمولی باڑ بنادی ہے تاکہ دیکھ بھال رہ سکے ۔