بیوٹمز تعلیم کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے ،احمد فاروق بازئی

طالبعلموں نے اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک ،صوبے اور یونیورسٹی کا نام پوری دنیا میںروشن کیا ہے،وائس چانسلر بیوٹمز

منگل 21 فروری 2017 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) وائس چانسلر بیوٹمزاحمد فاروق بازئی نے پاکستان کی بھار ت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیوٹمز کے طلباء استقلال کاسی، بلا ل بلوچ اورٹیم منیجر صابر کاسی کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹمز تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے بیوٹمز کے طالب علموں نے اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ملک ، صوبہ بلوچستان اور بیوٹمز یونیورسٹی کا نام پوری دنیا میںروشن کیا ہے۔

واضح رہے فیٹ فٹبال ٹرائنگولر چیمپیئن شپ کا آغاز 17فروری 2017سے یو اے ای میںہوا جس میں پاکستان ،بھارت اور اومان کی ٹیمیں نے شرکت کی پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوا جس میں پاکستان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 12گول سے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا جس میں پاکستان کی جانب سے بیوٹمز کے استقلال کاسی نے 4گول کیے جبکہ مین آف دی میچ پاکستان ٹیم کے کپتان اسفند یار کو قرار پائے ۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ پاکستان بمقابلہ اومان ہوا جس میں پاکستان کو ایک گول سے شکست ہوئی اور تیسرا میچ اومان بمقابلہ بھارت ہوا جس میں بھارت نے اومان کو شکست دی۔فائنل تک رسائی کا فیصلہ پوائنٹس کے ذریعے ہوا جس میں پاکستان اور بھارت نمایاں رہے ،فائنل میچ 19فروری کو پاکستان بمقابلہ بھارت ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو 17گول سے عبرتناک شکست سے دو چارکیا۔

پاکستان کی جانب سے بیوٹمز کے استقلال کاسی نے 6اور بلال بلوچ نے 3گول اسکور کیے فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی اور مین آف دی سیریزبیوٹمز کے طالب علم استقلال کاسی قرار پائے۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم کے لئے ہر شہر سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب ہو جبکہ کوئٹہ و بیوٹمز سے دو کھلاڑی منتخب ہوئے اور ٹیم منیجر کا اعزاز بھی صوبہ بلوچستان و بیوٹمز کو حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :