پاکستان نے غیر قانونی طور سرحد عبور کرنیوالے 59افراد کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا

منگل 21 فروری 2017 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان نے غیر قانونی طور سرحد عبور کرنے والے انسٹھ افراد کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق تمام افغانوں کو سرحد سے متصل پہاڑی علاقوں میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیاتھا۔ غیر قانونی سفر کرنے والوں میں دلہن بھی شامل تھی۔پاکستان نے کسی قانونی کارروائی کی بجائے جذبہ خیرسگالی کے طور سب کو افغان حکام کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :