تھانہ نولکھا، تھانہ داتا دربار اور تھانہ اسلام پور ہ انوسٹی گیشن پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 03اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 21 فروری 2017 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) ایس پی سٹی انوسٹی گیشن سید قر ار حسین نے کہا ہے کہ تھانہ نولکھا، تھانہ داتا دربار اور تھانہ اسلام پور ہ انوسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کا سراغ لگا کر 03اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی انوسٹی گیشن سید قرار حسین نے اندھے قتل ودیگرجرائم کی وارداتوں میں ملوث کوملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف تھانوں کی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے ماہرانہ حکمت عملی اپنا کراندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میںذولفقار علی ،گلا دین اورمحمد نواز شامل ہیں ۔ملزم ذوالفقار علی عرف ہیرو نے گرفتاری کے بعد تفتیشی ٹیم کے رو برو بتایا کہ اس نے تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں18سالہ نعیم کو دوستی نہ کرنے پر قتل کیا تھا ،ملزم گلا دین نے تھانہ نولکھا بازار میں خان زمان کودیرینہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا تھا اسی طرح اسلام پورہ پولیس نے قتل ،اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم محمد نواز کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر متعلقہ تما م افسران سمیت خصوصی پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :