پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس (آج)پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا

منگل 21 فروری 2017 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں ریونیو ڈویڑن اور ایف بی آر کے حسابات کا جائزہ لیا جائے گا واضح رہے کہ منگل کو پہلی مرتبہ سینٹ کے ارکان نے بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اب یہ قومی اسمبلی کی بجائے پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بن گئی ہے ۔