شہرام تراکئی کی تنگی خود کش حملہ کی مذمت

منگل 21 فروری 2017 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی نے چارسدہ کے علاقہ تنگی میں ہونے والے خود کش حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ قدم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔درایں اثناء صوبائی وزیر نے دھماکے کی خبر سنتے ہی چارسدہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :