سوات اور گردونواح میں 4.0شدت کازلزلہ ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 فروری 2017 19:45

سوات اور گردونواح میں 4.0شدت کازلزلہ ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف میں مبتلالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.0جبکہ زلزلے کی گہرائی 17کلومیٹرریکارڈکی گئی ہے۔زلزلے کامرکزافغانستان میں تاجکستان کاپہاڑی علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :