آل پاکستان قائداعظم کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الغازی کلب نے جیت لیا

منگل 21 فروری 2017 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ لیہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلا جانے والا قاعدآعظم کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ الغازی شوٹنگ بال کلب لال عیسن کروڑ نے جیت لیا فائنل الغازی کلب اور حسن شوٹنگ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا، فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی، تین سیٹ پر مشتمل فائنل الغازی شوٹنگ بال کلب نے 2-0 سے جیت لیافائنل میچ کا اسکور 16-12 اور 16-14 رہا فاتح ٹیم الغازی کلب کی جانب سے قیصر بھٹی، ندیم شاہد، فہیم عباس اور وسیم عباس نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد تحسین حاصل کی ،جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم حسن کلب کے فضل شاہ،سقلین شاہ، کامران اور بشیر نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سرپرست پنجاب شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اظہر خان ڑوگر نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، فائنل کی ونر ٹرافی فاتح ٹیم الغازی شوٹنگ بال کلب کے کپتان فہیم عباس نے حاصل کی ،جبکہ رنر ٹرافی حسن شوٹنگ بال کلب کے کپتان فضل شاہ نے وصول کی، اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں الغازی شوٹنگ بال کلب نے ینگ شوٹر چوک آعظم کو 2-0 سے اور حسن شوٹنگ بال کلب نے ناصرآباد شوٹنگ بال کلب جھنگ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :