بھارتی بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے: آرمی چیف کا حکم

muhammad ali محمد علی منگل 21 فروری 2017 19:40

بھارتی بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے: آرمی ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ بھارتی بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شدید ردعمل دیا ہے۔ آرمی چیف نے سرحدوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو حکم دیا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہرگز برداشت نہ کی جائیں۔ بھارتی فوج کو منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :