Live Updates

ْ پنجاب حکومت خود فیصلہ کر یں گی رینجرز سے صوبے میں کیا اور کیسے کام لینا ہے‘ ایاز صادق

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے بازوبن کر چلنا ہوگا ‘دہشت گرد ی کے واقعات پر کسی کو بھی سیاسی قیادت ‘پولیس اوردیگر اداورں پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہیے ‘پی ایس ایل کافائنل میچ ہر صورت لاہور میں ہوگا، فائنل دیکھنے کیلئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے اگر گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں‘ سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خود فیصلہ کر یںگی رینجرز سے صوبے میں کیا اور کیسے کام لینا ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے بازئوبن کر چلنا ہوگا ‘دہشت گرد ی کے واقعات پر کسی کو بھی سیاسی قیادت ‘پولیس اوردیگر اداورں پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہیے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے دینے والوں کو پوری قوم سلام پیش کر تی ہے ‘پی ایس ایل کافائنل میچ ہر صورت لاہور میں ہوگا، فائنل دیکھنے کے لئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے اگر گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں۔

منگل کے روز گڑھی شاہو کے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ کی صدارت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سانحہ چیئرنگ کراس کے شہداء کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور زاہد گوندل سمیت تمام شہداء کے لئے خصوصی دعاکی گئی جبکہ امن و امان کے اس اجلاس میں ایس پی سول لائن علی رضا نے بریفنگ بھی دی جبکہ سردار ایازق صاد ق نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک جماعت یا حکومت نہیں پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے ہم نے دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر ملک میں امن وامان کو یقینی بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرگلی محلے میں پولیس اور دیگر اداروں کی سیکورٹی فراہم کر نا ممکن نہیں ہوسکتا بلکہ اس کیلئے عوام کی ذمہ داری ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میںا ٓنیوالوں پر مکمل نظر رکھیں اور اگر کوئی مشتبہ شخص نظر آئے تو اس حوالے سے فوری پولیس کو آگاہ کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میںسر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لئے عمران خان سمیت سب کو دعوت ہے ، عمران خان کومشور ہ دیتاہوں کہ اگر وہ گراونڈمیں نہیں آتے تو ٹی وی پر ہی دیکھ لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات