موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے خاطر خوا اقدامات کررہی ہے ،سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، نوجوان بندوق پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ،وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ

منگل 21 فروری 2017 19:43

خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے خاطر خوااقدامات کررہی ہے ،سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، مستحکم پاکستان کے لیے خوشحال بلوچستان ضروری ہے نوجوان بندوق پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور نوجوان کتاب وقلم سے رشتہ مضبوط کرلیں، موجودہ حکومت کی امن وامان پہلی ترجیح ہے اور جتنی ممکن ہوسکے صوبے کو امن وامان کا گہوارہ بنایا جاسکے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو امیر قطر کی جانب سے دئیے گئے ایمبولینس کے تقسیم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر نے خاران کے ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی ،ڈپٹی کمشنر واشک ،عالم فراز محمد حسنی کو ایمبولینس کی چابی حوالے کی،ضلع واشک کے 6جبکہ ضلع خاران کو 4ایمبولینس فراہم کی گئیں ہیں ،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی اور اعلیٰ آفیسران سمیت علاقے کے متعبرین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہم مثبت سیاست پر یقین پر رکھتے ہیں اور عملی طور پر علاقے کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں وفاقی حکومت بالخصوص وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ذاتی دلچسپی کے ذریعے بلوچستان میں ترقی کے تسلسل کو جاری رکھا ہوا ہے اور الیکشن کے دوران جو وعدے عوام سے کئے گئے تھے ان پر عملی طور پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور اربوں روپے ضلع خاران واشک اور پنجگور کی ترقی پر خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ سی پیک کی تکمیل سے اس خطے میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی جس سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تنقید کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،علاقے میں تعلیم ،صحت ،آبنوشی ،بجلی کی فراہمی،سڑکوں کی تعمیر اور ڈیمز کی تعمیر سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی اقدامات ہورہے ہیں جبکہ ان منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مستحکم پاکستان کے لیے خوشحال بلوچستان ضروری ہے نوجوان بندوق پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور نوجوان کتاب وقلم سے رشتہ مضبوط کرلیں۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی امن وامان پہلی ترجیح ہے اور جتنی ممکن ہوسکے صوبے کو امن وامان کا گہوارہ بنایا جاسکے ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی سطح پر اتحاد کا اعلان کیا اور مشترکہ طور پر علاقے کی خدمت کا عزم کیااور آئندہ مشترکہ طور پر علاقے کے سیاست میں حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :