بلاول بھٹو جلد پنجاب کے شہروں کا دورہ کرینگے ،کارکنان پارٹی کاسرمایہ ،محسنوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،قمرالزمان کائرہ

پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں اپنا سکہ جمائیگی، کارکنان تیاریاں شروع کردیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 17:21

بلاول بھٹو جلد پنجاب کے شہروں کا دورہ کرینگے ،کارکنان پارٹی کاسرمایہ ..
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب کے شہروں کا دورہ کریں گے کارکنان پارٹی کاسرمایہ ہیں ہم اپنے محسنوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں اپنا سکہ جمائے گی کارکنان اپنی تیاریاں شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر میاں شوکت علی باجوہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما شوکت بسرا پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتی ہے اور جاں بحق ہونے والے کارکن کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انکو سندھ حکومت کی طرف سے چیک بھی دیا گیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری ندیم افضل چن ۔سیکرٹر ی نتاشا دولتانہ ،صدرمخدوم احمد محمود ،نائب صدر ضلع پاکپتن سید فخر السلام گیلانی ودیگر بھی موجودتھے ۔