اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ کے دوران علاقہ مکین و بلدیاتی نمائندے پولیس پر برس پڑے

پولیس سائلین کیساتھ ناروا سلوک برتتی ہے‘ تنقید ،/پولیس ایپ بنائی جارہی ہے ،ہرکونسلرپولیس افسران کیساتھ براہ راست رابطہ کرسکے گا‘ ایس پی سول لائنز

منگل 21 فروری 2017 17:21

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ کے دوران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ کے دوران علاقہ مکین و بلدیاتی نمائندے پولیس پر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڑھی شاہو کے علاقے میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ ’’پو لیس کمیونٹی اجلاس‘‘ میں پولیس پر شدید تنقید کی گئی ۔ علاقہ مکینوں اور بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہپولیس سائلین کے ساتھ ناروا سلوک برتتی ہے۔

(جاری ہے)

جس شخص کے نام کے ساتھ خان لگا ہوتا ہے پولیس اس کی اور اس کے گھر کی تلاشی شروع کردیتی ہے۔چھ ماہ پہلے بھی اس طرز کی میٹنگ ہوئی مگر نتائج صفر ہیں ،اجلاس ہوتے ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہوتا،اچھا پروگرام ہے مگر سب جانتے ہیں پھر بھی پولیس تنگ کرتی ہے ۔ جس پر ایس پی سول لائن علی رضا نے کہا کہ پولیس ایپ بنائی جارہی ہے جس سے ہرکونسلرپولیس افسران کیساتھ براہ راست رابطہ کرسکے گا۔پولیس کو جس شخص پر بھی شک ہوا اس کی بھرپور تلاشی ہوگی ،بیگناہ شہریوں کومارنیوالوں کون نہیں چھوڑیں گے اور سکیورٹی گاردز کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا ۔