لاہور ایئر پورٹ ‘پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا، تمام مسافر محفوظ رہے

منگل 21 فروری 2017 17:11

لاہور ایئر پورٹ ‘پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) لاہور ایئر پورٹ پرقومی ائیر لائنز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائنز کے بوئنگ777جہاز کے انجن نمبر دو کے ساتھ پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا، تمام مسافر محفوظ رہے اور پائلٹ نے طیارہ باحفاظت لینڈ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تکنیکی ماہرین کی ٹیم انجن نمبر دو کی مرمت میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق جس بوئنگ ٹرپل سیون جہاز سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے اس کا رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایکس ہے۔

متعلقہ عنوان :