محکمہ سول ڈیفنس نے بم کو ناکارہ بنادیا

منگل 21 فروری 2017 17:01

محکمہ سول ڈیفنس نے بم کو ناکارہ بنادیا
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) محکمہ سول ڈیفنس نے فوجی فائونڈیشن سکول راولپنڈی روڈ کے پلاٹ کے باہر ایک بم برآمد کر کے بعد میں اس کو ناکارہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر چوہدری طالب حسین بم ڈسبوزل عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اور بم کو قبضہ میں لے لیا۔ چوہدری طالب حسین نے بتایا کہ بم کا وزن 480گرام اور اس کی لمبائی115ملی میٹر تھی جبکہ اس کی رینج بیس میٹر تک تھی اور اس میں 100گرام بارودتھا اور یہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری وا ہ کا تیار کردہ تھا۔ محکمہ سول ڈیفنس نے بم کو قبضہ میں لیکر بعد ازاں ویران مقام پر اس کو ناکارہ بنا دیا۔