سندھ ہائیکورٹ نے 5 لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا

منگل 21 فروری 2017 16:56

سندھ ہائیکورٹ نے 5 لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے پانچ لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس رینجرز اورمتعلقہ ادارے بازیابی کی ہر ممکن کوشش کریں۔

(جاری ہے)

عدالت میں اسکول ٹیچرعبدالمتین، مولانا سعید سمیت پانچ لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق 9 مارچ تک رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :