میں اپنے والد کی طرح سڑکوں اور گلیوں میں بھیک نہیں مانگوں گا۔ فیصل ایدھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 16:21

میں اپنے والد کی طرح سڑکوں اور گلیوں میں بھیک نہیں مانگوں گا۔ فیصل ایدھی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء) : دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سماجی رہنما اور مسیحا صفت انسان عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے اپنے والد کی وفات کے بعد ان کی فاؤنڈیشن کی زمہ داری اُٹھائی ۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ میرے والد کی وفات کے بعد سے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کو ملنے والے عطیات میں نمایاں کمی آئی ۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کی طرح سڑکوں اور گلیوں میں لوگوں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔

(جاری ہے)

کم از کم ابھی کے لیے تو میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا۔ فیصل ایدھی کا ماننا ہے کہ اپنے والد کی میراث تک پہنچنے میں انہیں ابھی وقت کے ساتھ ساتھ بہت ساری محنت بھی درکار ہے۔ فیصل کا کہنا ہے کہ پہلے وہ کسی پراجیکٹ پر کام کر کے عوام کی اعتبار جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ 20 سالوں میں ایدھی صاحب ک ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگی ہے ، مجھے ابھی بھی بھیک مانگنے میں کوئی عار نہیں ہے لیکن میں پہلے کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ ایدھی صاحب کے اہل خانہ پر فتوے پر لگنے کے باوجود وہ ہمیشہ خاموش رہے لیکن اس کے مقابلے میں فیصل ایدھی اپنے خیالات کے اظہار میں بے باک ہیں۔

متعلقہ عنوان :