Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف کی چارسدہ کچہری دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے والے قوم کے ہیروز ہیں، عمران خان

منگل 21 فروری 2017 16:36

چیئرمین تحریک انصاف کی چارسدہ کچہری دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چارسدہ کچہری دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے والے قوم کے ہیروز ہیں اور بڑے سانحے سے محفوظ رکھنے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چارسدہ کی تنگی کچہری میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس کی بروقت کارروائی سے اور دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے سے ہم بڑے سانحے سے بچ گئے اور اس پر میں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آج خیبر پختونخوا کی پولیس نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور دہشتگردوں کو کیفرکردفار تک پہنچانے والے قوم کے ہیروز ہیں ا ور ہم ان کی اس عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بڑے سانحے سے محفوظ رکھنے پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیںؐ اور ہم نہ دشمنوں کے سامنے جھکیں ہیں نہ جھکیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات