پاکستا ن نے ناگورنو کاراباخ میں ریفرنڈم کیلئے کوئی مبصرین نہیں بھیجے ، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 21 فروری 2017 16:36

پاکستا ن نے ناگورنو کاراباخ میں ریفرنڈم کیلئے کوئی مبصرین  نہیں بھیجے ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) حکومت نے ناگورنو کا راباخ میں ہونیوالے ریفرنڈم کیلئے مبصرین بھیجنے کی میڈیا رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا کوئی مشن نہیں بھیجا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بحران بارے پاکستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم کارا باخ کشیدگی پر آذربائیجان کی پوزیشن کی حمایت کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آرمینیا کے زیر قبضہ آزری اراضی مکمل طور پر آذربائیجان کو واپس کرنے کا حامی ہے ترجمان نے کہا کہ ناکورنور کاراخ سے آرمینیائی فوج کا مکمل انخلاء ہونا چاہیے

متعلقہ عنوان :