ْپی اے سی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 98 کروڑ کرپشن سکینڈل کا ریکارڈ طلب کرلیا

کروڑ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر ریاض الدین کو پمز میں اہم ذمہ داری دینے پر پی اے سی کااحتجاج ، وزارت بین الصوبائی کو 27 کروڑ روپے کی تحقیقات کا حکم سینیٹرز نے سابق وزیراعظم کی 50ملین کی گرانٹ غیر قانونی طورپر چکوال کے نجی ٹرسٹ کو دیئے جانے ہیں بار ے آڈٹ اعتراضات نمٹانے پر سید خورشید شاہ کی شدید مخالفت ، معاملے کی تحقیقات کرانے میں کامیاب ہوگئے

منگل 21 فروری 2017 16:36

ْپی اے سی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 98 کروڑ کرپشن سکینڈل کا ریکارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے بین الصوبائی وزارت میں 27 کروڑ 33لاکھ روپے کی مالی بدعنوانیوں اور سپورٹس بورڈ میں گیارہ کروڑ کرپشن کی تحقیقات کرنے اور ذمہ دار افسران کے تعین کی ہدایات جاری کرتے ہوئے رپورٹ 20 دن کے اندر طلب کرلی ہے ۔ پی اے سی کے اجلاس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ سینیٹرز نے بھی شرکت کی اور قومی اداروں میں مبینہ بھاری کرپشن پر انگشت دندان بن گئے پانچ سینیٹرز نے عزم ظاہر کیا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ملک کی اشرافیہ خود اچھی مثال قائم کریں اور غریب ملک کے خزانے کولوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے پی اے سی نے زرداری دور حکومت میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مبینہ 98 کروڑ روپے کرپشن سکینڈل بھی طلب کرلی ہے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مالیت 5000 ارب روپے ہے جبکہ ملک کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 750 ارب روپے سے زیادہ نہیں جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے اگلے پانچ سالوں میں نیا منصوبہ نہیں بنانا ہوگا پی اے سی کا ا جلاس سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوااجلاس میں وزارت بین الصوبائی کا مالی سال 2012-13ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں پہلی دفعہ سینٹ کی نمائندگی بھی کی گئی سینیٹرز میں سید مشاہد حسین ، سینیٹر شیریںرحمن ، سینیٹر ہدایت اللہ ، سینیٹر چوہدری تنویر اور سینیٹر اعظم سواتی نے شرکت کی اور کرپشن کیخلاف سخت لب و لہجہ استعمال کیا سینٹ کے پانچ معزز سینیٹرز نے بھی پہلی دفعہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور افسران کی مالی بدعنوانیوں پر شدید غصہ دکھایا مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کے سکالر شپ میں کٹ لگانے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کشمیر کے ایشو کے ساتھ زیادتی ہے حکومت کو اپنی ترجیحات واضح کرنا ہوگی مشاہد حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو سکالر شپ ختم کرنے کی وجوہات بتائیں چیئرمین پی اے سی نے حکومت کو ہدایت کی کہ اجلاس میں اعلیٰ افسران کی ڈیوٹی لگائیں کشمیر ہماری ترجیح ہونی چاہیے وزارت نے طلباء سکالر شپ کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے سے انکار کردیا کشمیر کے آٹھ سو طلباء کو سکالر شپ دیا جارہا ہے پی اے سی نے کاغذات کی تصدق کی مد میں حاصل ہونے والی 273 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع نہ کرانے کا معاملہ اٹھایا سیکرٹری بین الصوبائی وزارت نے کہا کہ اس معاملے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے افسران نے یہ بھاری رقوم اپنے اکائونٹس میں جمع کررکھی ہے جن کی نشاندہی کی جارہی ہے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اس رقم کی سرمایہ کاری کررکھی ہے اور ٹی بل خریدے گئے ہیں چوہدری تنویر نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی کیلئے موجود ہیں لیکن افسران اہم معاملات کی تاخیر جان بوجھ کر کرتے ہیں دو سالوں میں افسران کی نشاندہی بھی نہیں کی گئی افسران انکوائری بھگتنے کی بجائے منافع بھی ہضم کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سابق سیکرٹری نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ناالی چھپانے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا تھا وزارت کے فنانشل ایڈوائزر نے کہا کہ آڈٹ اعتراضات درست ہیں پی اے سی اس حوالے سے سخت ایکشن لے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے انکشاف کیا کہ حکومت کمرشل بینکوں سے قرضے لے رہی ہے جبکہ کمرشل بینکوں میں رقوم حکومت کی ڈیپازٹ پڑی ہیں حکومت کا کوئی ادارہ قومی بینک کے علاوہ کسی بینک میں رقم ڈیپازٹ نہیں کرسکتے شیریں رحمان نے کہا کہ خزانہ کو پہنچنے والا مالی نقصان ذمہ دار افسران سے وصولی کی جائے یہ بھاری رقوم افسران نے سیونگ اکائونٹس کی بجائے کرنٹ اکائونٹس میں رکھنے کی وجوہات معلوم کرنی ہوگی آڈیٹر جنرل نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی کے انٹرنل آڈٹ کا افسران اس کرپشن کے ذمہ دار ہیں پی اے سی نے ہدایت کی کہ انٹرنل آڈٹ کا افسران اس کرپشن کے ذمہ دار ہیں ۔

پی اے سی نے ہدایت کی ہے کہ اس کرپشن کی تحقیقات بیس دن کے اندر انکوائری مکمل کریں اوررپورٹ فراہم کریں آڈیٹر جنرل نے کہا کہ وزارت کے سیکرٹری فنانشل آفیسر پر اعتماد کرنے کی بجائے اپنے افسران پر اعتماد کرتے ہیں سیکرٹری فنانشل آفیسر پر اعتماد کرنے کی بجائے اپنے افسران پر اعتماد کرتے ہیں سیکرٹری نے فنانشل ایڈوائزر کو سٹاف بھی فراہم نہیں کیا انہوں نے کہا کہ او سی ایف او کے کردار کو مضبوط کیا جائے شیریں رحمن نے کہا کہ اگر سی ایف او کا کردار نہیں تو اس پوسٹ کو ختم کرنا ہوگا ان لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے لیکن آڈیٹر جنرل نے مخالفت کی سیکرٹری بین الصوبائی وزارت نے کہا کہ یہ رقم منافع کے حصول کیلئے کمرشل بینک میں ڈیپازٹ کررکھے تھے تاکہ ہمارے اخراجات پورے ہوسکیں کیونکہ وزارت خزانہ ہمیں فنڈز فراہم نہیں کرتی اجلاس کو بتایا گیا کہ سپورٹس بورڈ نے سوئمنگ پول اور اے سی سہولت کی بحالی میں 112 ملین روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے آڈٹ حکام نے کہا کہ یہ سول ورک کی ذمہ دار پاک پی ڈبلیو کو دیا تو تعمیرات میں تاخیر ہوگی ا جلاس میں انکشاف ہوا کہ سابق دورحکومت میں چکوال کے حسین خ اتون ٹرسٹ کو پانچ کروڑ روپے عطیہ کئے گئے جو غلط قرار دیا گیا ہے ۔

سیکرٹری نے بتایا کہ یہ فنڈز وزارت خزانہ کی ہدایت پر دیئے گئے تھے یہ ٹرسٹ غریب طلباء کے کام آتا ہے یہ رقم سابق وزیراعظم نے 2013ء میں دینے کی ہدایت کی تھی چوہدری تنویر اور راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ٹرسٹ کے مالک کیخلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے یہ معاملہ پی اے سی کی سب کمیٹی کو فراہم کردیا گیا ہے جو انکواری کرے گا آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ پی اے سی کی ہدایت پر گرانٹس فنڈز کے اجراء اور بروقت استعمال بارے عمل کا مکمل آڈٹ کررہے ہیں جس کی رپورٹ جلد منظر عام پر آجائے گی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ غریب ملک ہے بندر بانٹ اور لوٹ مار کا کلچر ختم کرنا ہوگا اور ملک کے اندر جزا اور سزا کا عمل ہونا چاہیے سید خورشید شاہ نے کہا کہ چھوٹی رقم میں بے قاعدگی ہوتی رہتی ہے جس پر چوہدری تنویر نے کہا کہ چھوٹی رقم ہو یا بڑی رقم ہو ہم نے کرپشن کو پکڑنا ہے اعظم سواتی نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالو جی میں 98 کروڑ کرپشن کا ذمہ دار ڈاکٹر ریاض الدین کو اب پمز کا سربراہ بنا دیا گیا ہے سیکرٹری نے کہا 55کروڑ قومی خزانے میں جمع کرادیئے ہیں اعظم سواتی نے کہا کہ وزارت کے دوران ایک چائے کا کپ بھی وزارت میں نہیں اور آج پی اے سی کے اجلاس میں بھی چائے نہیں پی پی اے سی نے ہدایت کی کہ 98 کروڑ روپے کا ریکارڈ اور رپورٹ طلب کرلی ہے جاری ترقیاتی سکیمیں پانچ ہزار روپے مالیت کی ہیں ان سکیموں کی تکمیل کیلئے اگلے دس سال کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے ہوں گے او بروقت فنڈز ریلیز نہ ہونے س منصوبے کی لاگت کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا سالانہ ترقیاتی بجٹ صرف 750 ارب تک ہے